تیل کمپنیوں نے 19 کلوگرام کے کمرشیل LPG سلنڈر کی قیمت 24 روپے کم کر دی ہے۔ دلّی میں اب اِس طرح کے سلنڈر کی نئی خردہ قیمت ایک ہزار 723 روپے پچاس پیسے ہوگی۔ گھریلو LPG سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اِس سے پہلے اِس سال اپریل کے مہینے میں گھریلو LPG سلنڈر کی قیمت 41 روپے کم کی گئی تھی۔
Site Admin | June 1, 2025 2:41 PM
کمرشیل LPG سلنڈر کی قیمت آج سے 24 روپے کم ہوگئی ہے
