ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 10, 2025 9:36 AM | Cricket India Eng

printer

کرکٹ میں کل رات بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کٹک میں کھیلے گئے، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 4 وکٹ سے ہرا دیا۔

کرکٹ میں کل رات بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کٹک میں کھیلے گئے، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 4 وکٹ سے ہرا دیا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے یہ سیریز دو-صفر سے اپنے نام کر لی ہے۔ یہ بھارت کی اپنی سر زمین پر انگلینڈ کے خلاف لگاتار ساتویں ایک روزہ بین الاقوامی سیریز کی جیت ہے۔

اس سے پہلے بھارت نے 305 رن کے لیے کھیلتے ہوئے 44 ویں اوور میں یہ نشانہ حاصل کر لیا۔ کپتان روہت شرما نے 119 رن کی بہترین اننگز کھیلی۔ وہیں شُبھ من گِل نے 60 رن بنائے۔ شری یش ایّر کے 44 رن اور اکشر پٹیل کے ناٹ آؤٹ 41 رنوں نے بھارت کی جیت میں اہم رول ادا کیا۔ روہت شرما کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

انگلینڈ کی جانب سے Jamie Overton نے دو وکٹ جبکہ Gus Atkinson، عادل راشد اور   Liam Livingston نے ایک-ایک بھارتی کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 اس سے پہلے انگلینڈ کی پوری ٹیم تقریباً 50 اوورس میں 304 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بدھ کے روز احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں