دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے بھارت کے عزم کے پیش نظر سات مختلف پارٹیوں پر مشتمل پارلیمانی وفود اپنے غیر ملکی سرکاری دوروں میں اعلیٰ سطحی تبادلہ خیال کرنے میں مصروف ہیں۔ DMK کی رکن پارلیمنٹ کنی موئی کی قیادت والے وفد نے یونان کے نائب وزیر Tasos Chatzivasileiou کی پارلیمنٹ کے اہم ممبران سمیت یونان کی خارجہ امور کے وزارت کے سینئر ایلکارو سے ملاقات کی جس میں اہم پالیسی ماہریں اور میڈیا کے لوگ بھی شامل تھے۔ یونان بھارت پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے ممبران اور دفاع اور امور خارجہ سے متعلق کمیٹی کے ساتھ ایک مرکوز سیشن میں بھارتی وفد نے دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت کرنے بھارت کے نقطۂ نظر پیش کیا۔
روم میں بی جے پی کے ایم پی روی شنکر پرساد کی قیادت میں کل پارٹی وفد نے سینٹ کے دفائی کمیٹی اور خارجی امور کے صدر Stefania Craxi کے ساتھ میٹنگ کی۔ سابق مرکزی وزیرMJ Akbar نے، جو کل پارٹی وفد کا ایک حصہ ہے، کہا کہ پاکستان کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اب جب کبھی بھی پاکستان کے ساتھ بات چیت ہوگی وہ صرف پاکستان کو زیر قبضہ کشمیر POK اور دہشت گردی کے موضوع پر ہی ہوگی۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ شسی تھرور جو آج پنامہ میں کل پارٹی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کے سخت موقف پر اپنے عزم کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ بھارت کسی بھی طرح کی دہشت گردی کو برداشت نہیں کریگا اور کسی بھی دہشت گردانہ حملے کی صورت میں مؤثر جواب دیگا۔