ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 5, 2025 3:33 PM

printer

کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور کی قیادت میں کثیر جماعتی وفد نے امریکہ میں میٹنگوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف بھارت کے پختہ موقف کو پُر زور انداز سے سامنے رکھا۔

کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور کی قیادت میں کثیر جماعتی وفد نے امریکہ میں وہاں کے لیڈروں، اعلیٰ اہلکاروں اور بھارت نژاد افراد کے ساتھ میٹنگوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف بھارت کے پختہ موقف کو پُر زور انداز سے سامنے رکھا۔

واشنگٹن ڈی سی میں ایوان کی امورِ خارجہ سے متعلق کمیٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد جناب تھرور نے کہا کہ دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرنے اور اپنا دفاع کرنے کے بھارت کے حق کو صحیح ٹھہرانے کے معاملے پر مکمل اتفاقِ رائے پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اِس مضبوط اور غیرمشروط حمایت کیلئے شکر گزار ہے۔

اِدھر ایوان کی امورِ خارجہ سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین Brian Mast نے یہ کہتے ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی کہ اِس طرح کے حملوں کیلئے دنیا میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ پر حملہ ہوتا ہے تو جوابی کارروائی کرنے کے سواء کوئی اور راستہ نہیں رہ جاتا۔

اِدھر JDU کے ممبرِ پارلیمنٹ سنجے جھا کی سربراہی میں ایک کُل جماعتی وفد نے آج نئی دلّی میں وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔

DMK پارٹی کی ممبرِ پارلیمنٹ Kanimozhi نے بھی وزیرِ خارجہ سے ملاقات کی۔

دہشت گردی کے خلاف بھارت کے اصولی اور ٹھوس موقف کا پیغام لے کر، جو سات کثیر جماعتی وفود مختلف ملکوں کے دورے پر گئے تھے، اُن میں سے پانچ وفود اپنے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس آچکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں