کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے پہلگام میں دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے کے تناظر میں ملک کے اجتماعی عزم کا اظہار کرنے کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کو بھیجے گئے ایک خط میں جناب کھڑگے نے کہا کہ ایک ایسے وقت کہ جب اتحاد اور یکجہتی ضروری ہیں، جلد سے جلد پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا جانا اہمیت کا حامل ہے تاکہ اِس مہینے کی 22 تاریخ کو بے قصور لوگوں پر حملے کے خلاف ایک متحدہ محاذ کا مظاہرہ ہو سکے۔