ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 24, 2025 9:54 PM

printer

ڈی آر ڈی او نے خلائی خطروں کا موثر طور پر پتہ لگانے کیلئے مربوط فضائی دفاعی ہتھیار نظام کی پہلی کامیاب آزمائش کی ہے

دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم DRDO نے اڈیشہ کے ساحل کے نزدیک مربوط فضائی دفاعی اسلحہ نظام کی کَل پہلی کامیاب آزمائش کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے DRDO، بھارتی مسلح افواج اور متعلقہ صنعت کو مربوط فضائی دفاعی اسلحہ نظام کامیابی کے ساتھ تیار کرنے کیلئے مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اِس منفرد تجربے سے ملک کی کثیر رخی فضائی دفاعی صلاحیت قائم ہوگئی ہے اور اِس سے دشمن کے فضائی خطرات کے خلاف اہم سہولیات کیلئے دفاعی نظام کو اور مضبوط بنایا جاسکے گا۔ 
وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اپنے پہلے انسان بردار خلائی مشن گگن یان کیلئے پوری طرح تیار ہے اور یہ صرف ایک تکنیکی کامیابی نہیں بلکہ خودکفیل بھارت کے سفر میں ایک نیا باب ہے۔ وزیرِ دفاع نے گگن یان مشن کیلئے جانے والے خلاء بازوں کی عزت افزائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اِس مشن کیلئے گروپ کیپٹن شُبھانشو شُکلا، پرسَنت بالا کرشنن نائر، اَجیت کرشنن اور اَنگَد پرتاپ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ 
اس موقع پر بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا، جنہوں نے حال ہی میں تاریخ رقم کرتے ہوئے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والے پہلے بھارتی ہونے کا اعزاز حاصل کیا، نے اپنے خلائی سفر پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فضائی فوج میں انہوں نے جو تربیت حاصل کی تھی، اُس سے انہیں اعتماد کے ساتھ چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہونے میں مدد ملی۔
اسپیس ایکس کا آج رات اپنے طاقتور اسٹار شپ راکٹ کی آزمائشی پرواز کو لانچ کرنے کا منصوبہ ہے، جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہے گی۔ لانچ سے 30 منٹ پہلے ایک  لائیو ویب کاسٹ شروع ہونے کی توقع ہے، تاہم لانچ کے وقت میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے۔ سال 2025 کی یہ چوتھی اسٹار شپ پرواز ہوگی۔ پچھلے تینوں آزمائشی پرواز ناکام رہی تھی، تاہم اسپیس ایکس کو امید ہے کہ اس بار ضرور کامیابی ملے گی۔ مئی میں ہونے والی پچھلی پرواز کے بعد راکٹ کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ انجینئروں نے اِس کا ایک پرزہ درست کیا ہے جسے فیول ڈفیوزر کہا جاتا ہے، جو ممکنہ طور پر nose cone میں دباؤ کے مسئلے کا باعث بن رہا تھا۔ بغیر پائلٹ کا یہ راکٹ پہلے کی طرح کا ہی راستہ اختیار کرے گا اور ان کاموں کو مکمل کرنے کی کوشش کرے گا جو پچھلے مشنز میں ادھورے رہ گئے تھے۔