August 7, 2024 10:05 PM

printer

ڈھاکہ میں واقع بھارتی ہائی کمیشن نے، وہاں رہائش پذیر بھارتی شہریوں کیلئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے

ڈھاکہ میں واقع بھارتی ہائی کمیشن نے، وہاں رہائش پذیر بھارتی شہریوں کیلئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بنگلہ دیش میں مقیم بھارتی برادری کے افراد اور بھارتی طلباء کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ مقامی سفر سے گریز کریں اور اپنی رہائش گاہوں سے باہر کم سے کم نکلیں۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی شہری، ہنگامی صورتحال میں یا کوئی مدد درکار ہو تو بھارتی ہائی کمیشن اور اسسٹنٹ ہائی کمیشنس سے 24 گھنٹے دستیاب ایمرجنسی نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

یہ نمبرز ہیں: +880 – 193 740 05 91  ،  +880 – 181 465 47 97 ، +880 – 181 465 47 99 ،  +880 – 178 814 86 96اور +880 – 131 307 64 11ان نمبروں پر Whats App کے ذریعے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔