چھتیس گڑھ کے بستر خطے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں دو ماؤنواز ہلاک ہوگئے۔ اِن دونوں ماؤنوازوں پر مجموعی طور پر 13 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ بستر رینج کے پولیس کے انسپکٹر جنرل سُندر راج پی نے بتایا کہ کل شام کونڈا گاؤں اور نرائن پور اضلاع کی سرحد سے متصل Kilam-Bargum گاؤوں کے جنگل میں اُس وقت مسلح لڑائی شروع ہوگئی، جب ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کی ایک ٹیم نکسل مخالف کارروائی انجام دے رہی تھی۔ علاقے میں تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔×
Site Admin | April 16, 2025 3:16 PM
چھتیس گڑھ کے بستر خطے میں حفاظتی دستوں کے ساتھ جھڑپ میں دو ماؤ نواز ہلاک ہوگئے
