پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری، دلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کے ساتھ آج نئی دلی میں، دلی والوں کے لیے آیوشمان Vay Vandana Cards کا آغاز کریں گے۔ اِس اسکیم کے تحت 70 سال اور اِس سے زیادہ کی عمر والے سبھی شہریوں کو، پانچ لاکھ روپے تک کا مفت بیمہ فراہم کیا جائے گا۔ یہ سہولت اِن افراد کی سماجی اور مالی حیثیت سے قطع نظر فراہم کی جائے گی۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب پوری نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں اب دلی کے معمر شہریوں کو آیوشمان Vay Vandana Cards کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، تاکہ اِن کے کنبے کے اخراجات میں کمی آئے۔
دلی کی حال ہی میں تشکیل شدہ BJP سرکار نے، اپنے 100 دن کے منصوبے کے تحت اعلان کیا تھا کہ وہ 30 دن کے اندر اندر اس بیمہ اسکیم کے تحت کم سے کم ایک لاکھ لوگوں کا اندراج کرے گی۔x