پہلی عالمی آڈیو ویژول Entertainment سمٹ WAVES-2025 کل سے ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں شروع ہو رہا ہے۔ 4 روزہ سمٹ کے دوران آڈیو ویژول اور تفریحی صنعت کے مستقبل پر بات چیت کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم ہوگا۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ اس پروگرام میں عالمی میڈیا ڈائیلاگ، خریداروں اور فروخت کنندگان کی میٹنگوں، ابھرتے ہوئے تخلیق کاروں کے لیے اہم اجلاس اور داستان گوئی سے متعلق نئے دور کے طور طریقوں کو اُجاگر کیا جائے گا۔ حیدرآباد کی جواہر لال نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے ایک ملٹی میڈیا گریجویٹ Anvesh Nistla کو سمٹ میں شرکت کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ آکاشوانی سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اُنہیں امید ہے کہ یہ تقریب تفریحی صنعت کو وسعت دے گی اور پیشہ وارانہ طور پر اُنہیں ترقی کرنے میں مدد ملے گی۔×
Site Admin | April 30, 2025 2:47 PM
پہلی عالمی آڈیو ویژول Entertainment سمٹ WAVES-2025 کل سے ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں شروع ہو رہا ہے۔
