ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 23, 2025 2:59 PM

printer

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں آج سری نگر سے دلّی اور ممبئی کیلئے چار خصوصی پروازوں کا بندوبست کیا گیا ہے

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں آج سری نگر سے دلّی اور ممبئی کیلئے چار خصوصی پروازوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اضافی پروازوں کو بھی تیار رکھا گیا ہے تاکہ ضرورت کے مطابق سیاحوں کو واپس لانے کیلئے اس کا استعمال کیا جاسکے۔ شہری  ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے اس معاملے پر وزیر داخلہ امت شاہ سے بات کی ہے اور وہ ہمہ وقت صورتحال پر کڑی نظر رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے تمام ایئر لائنس آپریٹروں کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کی ہے اور انہیں ہوائی جہاز کے کرایئے میں اضافے کے خلاف سخت ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایئرلائنس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ معمول کا کرایہ ہی وصول کریں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اس مشکل گھڑی میں کسی بھی مسافر پر بوجھ نہ پڑے۔

انہوں نے تمام ایئرلائنس کو متاثرہ افراد کو اپنی آبائی ریاستوں میں واپس لانے کیلئے مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اسی دوران شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل DGCA نے ایئرلائنس سے کہا ہے کہ سری نگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں میں اضافہ کرنے کیلئے فوری ایکشن لیں، کیونکہ پھنسے ہوئے مسافروں کی جانب سے پروازوں کی بہت زیادہ مانگ ہے اور وہ سبھی واپس گھر آنا چاہتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں