پہلگام دہشت گردانہ حملے پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائے جانے کے کانگریس کے مطالبے پر BJP نے آج نکتہ چینی کی ہے۔ پارٹی ترجمان شہزادہ پونا والا نے نئی دلّی میں میڈیا کو بتایا کہ کانگریس کے سربراہ ملک ارجن کھڑگے کو پہلے یہ بتانا چاہیئے کہ کانگریس کا اِس دہشت گردانہ حملے پر کیا موقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کُل جماعت میٹنگ کے دوران کانگریس نے کہا تھا کہ وہ حکومت کے ساتھ ہے اور اِس معاملے سخت اقدامات کئے جانے چاہئیں، جبکہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدّا رمیاّ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جانی چاہیئے۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ کانگریس کے کچھ لیڈر پاکستان کو قصوروار نہ ٹھہرا کر، بھارت کو ہی قصور وار ٹھہرا رہے ہیں۔ BJP کے ایک دیگر ترجمان پردیپ بھنڈاری نے الزام لگایا کہ کانگریس، پاکستان کے حکم پر عمل کرتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پاکستان میں دہشت گردی کے آقاؤں کو منہ توڑ جواب دے گا۔
Site Admin | April 29, 2025 3:11 PM
پہلگام دہشت گردانہ حملے پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائے جانے کے کانگریس کے مطالبے پر BJP نے آج نکتہ چینی کی ہے
