ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 2, 2025 2:42 PM

printer

پچھلے تین دن سے ہماچل پردیش میں مانسون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے روز مرہ کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے

پچھلے تین دن سے ہماچل پردیش میں مانسون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے روز مرہ کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے آج ریاست کیلئے موسلادھار بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمے نے کہا ہے کہ کانگڑا، منڈی اور Sirmaur میں کہیں تیز اور کہیں بہت تیز بارش ہوسکتی ہے۔ ریاست کے باقی اضلاع کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ہماری نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ لگاتار بارش کی وجہ سے ریاست میں کاروبارِ زندگی میں رکاوٹ پڑی ہے۔ کئی خطوں میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ اس کے علاوہ، چھ قومی شاہراہوں اور ایک ہزار 305 دوسری سڑکوں پر موٹر گاڑیاں نہیں چل پا رہی ہیں۔
اسی دوران چَمبا ضلعے میں مقدس Manimahesh یاترا کے دوران پھنس جانے والے لگ بھگ 15 ہزار یاتریوں کو بچاکر نکالا گیا ہے اور اُن کے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔ تقریباً تین ہزار 500 افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے، جوکہ Bharmour میں پھنسے ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔