ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 6, 2025 2:48 PM

printer

پنجاب پولیس اور مرکزی ایجنسیوں نے ایک مشترکہ کارروائی میں بڑے پیمانے پر ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا

پنجاب پولیس اور مرکزی ایجنسیوں نے ایک مشترکہ کارروائی میں بڑے پیمانے پر ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس گورو یادو نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ امرتسر کے، ریاست کے خصوصی کارروائی سیل نے ایک مرکزی ایجنسی کے ساتھ مل کر کارروائی کرتے ہوئے یہ ہتھیار ایس بی ایس نگر میں،Tibba Nangal-Kular روڈ کے قریب، ایک جنگلاتی علاقے سے برآمد کئے ہیں۔ ہتھیاروں میں راکٹ پروپیلرز، دیسی ساخت کے بم اور ہتھ گولے شامل ہیں۔

ڈی جی پی نے اِسے سرحد پار سے کی جانے والی دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق ایک بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کی آئی ایس آئی اور اِس سے وابستہ دہشت گردانہ تنظیموں نے مل کر یہ کوشش کی ہے، تاکہ پنجاب میں اُن عناصر کو دوبارہ سرگرم کیا جائے جو فی الحال اپنی کارروائیاں نہیں کررہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں