ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 3, 2025 2:50 PM

printer

پنجاب میں تیز بارش ہونے سے پوری ریاست میں دریا طغیانی پر ہیں اور سیلاب کی صورتحال برقرار ہے

پنجاب میں تیز بارش ہونے سے پوری ریاست میں دریا طغیانی پر ہیں اور سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔ پوری ریاست میں سخت چوکسی برتنے کا اعلان کیا گیا ہے، کیونکہ مختلف باندھوں سے پانی چھوڑے جانے کے نتیجے میں پہلے ہی متاثرہ ضلعوں میں حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔ اِن میں پٹیالہ، فاضلکا، امرتسر، گرداس پور، فیروز پور، کپورتھلہ اور بقیہ 17 ضلعے شامل ہیں۔
پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے 30 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 3 لاکھ 54 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ پوری ریاست میں 1 لاکھ 48 ہزار ہیک ٹیئر فصل تباہ ہو گئی ہے اور سینکڑوں مویشی ڈوب کر مرگئے ہیں۔ راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں جنگی پیمانے پر جاری ہیں۔ سیلاب کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ریاستی حکومت نے طلبا، اساتذا اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے 7 ستمبر تک سبھی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ پنجاب کے گورنر گُلاب چند کٹاریہ بھی سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں اور متاثرہ افراد سے ملاقات کررہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔