ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 5, 2025 9:41 PM

printer

پنجاب سرکار نے ہریانہ کو اُس کے حصے سے ایک بھی بوند زیادہ پانی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے

پنجاب سرکار نے ہریانہ کو اُس کے حصے سے ایک بھی بوند زیادہ پانی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ البتہ پنجاب نے انسانی بنیادوں پر ہریانہ کو جو چار ہزار کیوسک پانی دیا ہے، وہ فی الحال جاری رہے گا۔ یہ فیصلہ آبی معاملے سے متعلق آج ودھان سبھا کے بلائے گئے ایک خصوصی اجلاس میں اتفاق رائے سے کیا گیا۔ اس سے قبل، پنجاب کے آبی وسائل کے وزیر وریندر کمار گوئل نے خصوصی اجلاس کے دوران تحریک پیش کی جسے ایوان میں بحث کیلئے منظور کرلیا گیا۔ ریاستی اسمبلی میں BBMB کی تنظیم نو کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا اور بورڈ کو ہدایت دی کہ وہ میٹنگ بلانے کیلئے بنائے گئے ضابطوں کی تقلید کرے۔ راوی، ستلج، بیاس دریائوں کے پانی کی شراکت کرنےسے متعلق ایک نیا معاہدہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔یہ دریا پنجاب میں بہتے ہیں۔اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا کہ ڈیم کے تحفظ کے قانون2021کو منسوخ کیا جائے۔ حزب اختلاف کے لیڈر پرتاپ سنگھ باجوا نے بھی، بعد میں ایک بیان میں، ریاست کے آبی وسائل کو تحفظ فراہم کرنے کے حساس مشن اور پنجاب سرکار کی غیرمشروط حمایت کا عہد کیا۔ اسمبلی میں پہلگام میں ہوئے حالیہ دہشت گردانہ حملے میں فوت ہونے والوں کویادکرتے ہوئے ایک تعزیتی قراداد کو منظوری دی گئی اور اِس امید کا اظہار کیا گیا کہ مرکز اور ریاستی سرکار سازش کاروں کے خلاف سخت کاروائیاں کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں