ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 18, 2025 9:57 PM

printer

پرسار بھارتی کے چیئرمین نونیت کمار سہگل نے آج کہا کہ آکاشوانی اور دوردرشن بدلتے ہوئے منظرنامے کے ساتھ نشریات کے اپنے Content اور ٹیکنالوجی کو لگاتار فروغ دے رہے ہیں

پرسار بھارتی کے چیئرمین نونیت کمار سہگل نے آج کہا کہ آکاشوانی اور دوردرشن بدلتے ہوئے منظرنامے کے ساتھ نشریات کے اپنے Content اور ٹیکنالوجی کو لگاتار فروغ دے رہے ہیں۔ آکاشوانی کے خبروں کے شعبے سے بات چیت کرتے ہوئے جناب سہگل نے کہا کہ عوامی خدمات کے دونوں نشریاتی ادارے بہتر ٹیکنالوجی کو اختیار کر رہے ہیں اور خود کو فروغ دے رہے ہیں۔ جناب سہگل نے بتایا کہ پرسار بھارتی کا OTT پلیٹ فارم WAVES کو سبھی مکتبہ فکر کے شائقین میں مقبولیت حاصل ہو رہی ہے اور اِس پر الگ الگ نوعیت کا Content دستیاب ہے۔جناب سہگل نے سرکاری اسکیم کی بھی ستائش کی کہ جس کے ذریعے World Audio Video Entertainment Summit (WAVES) کے ساتھ ملک میں Content کی تخلیق اور معاون تخلیقی سیکٹر کی تشکیل کی جارہی ہے۔
اِس سے قبل پرسار بھارتی کے چیئرمین نے آکاشوانی پٹنہ کے افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی اور خبروں، پروگرام اور انجینئرنگ کے شعبے سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
اطلاعات اور نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے ممبئی میں پہلی مئی سے چار مئی تک ہونے والے World Audio Visual and Entertainment Summit کی جاری تیاریوں کے سلسلے میں جائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی۔ میٹنگ میں مرکز اور مہاراشٹر حکومت کے نوڈل آفیسروں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں سمٹ کے مقام پر جاری تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں