پردھان منتری مُدرا یوجنا کے 10 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں مدرا یوجنا کے مستفیدین سے بات چیت کریں گے۔ یہ پروگرام آج صبح 9 بجے نشر کیا جائے گا۔ پردھان منتری مُدرا یوجنا کے تحت اب تک 32 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 52 کروڑ سے زیادہ قرضے دیئے جاچکے ہیں۔ اس اسکیم کا آغاز 2015 میں وزیراعظم نریندر مودی نے کیا تھا، تاکہ غیر کارپوریٹ، غیر زرعی، چھوٹی اور بہت چھوٹی صنعتوں کو 10 لاکھ روپے تک کے ضمانت کے بغیر قرضے فراہم کئے جاسکیں، جس کا مقصد مالی شمولیت میں سہولت فراہم کرنا اور کاروباریوں کو بااختیار بنانا ہے۔
ایک رپورٹ۔ V-C Saklen
2015 میں شروع ہوئی مدرا یوجنا کے آج 10 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت تین طرح کے قرض فراہم کیے جاتے ہیں۔ اس میں 50 ہزار روپے تک Shishuقرض، پانچ لاکھ روپئے تک کے Kishor قرض اور 10 لاکھ روپئے تک کے Tarun قرض شامل ہیں۔ مدرا قرضوں کا تقریباً 70 فیصد فائدہ خاتون کاروباریوں نے اٹھایا ہے جس سے ان کی مالی خود مختاری میں اضافہ ہوا ہے اور صنفی مساوات میں مدد ملی ہے۔ اس اسکیم نے پسماندہ گروپوں کو کاروبار کے ذریعہ اپنے ذریعہئ معاش کو برقرار رکھنے کے قابل بناکر ان کے اندر خود کفیل ہونے کا احساس پیدا کیاہے۔ SC،ST اور OBC کاروباریوں نے سبھی مدرا قرضوں کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ حاصل کیا ہے۔ گذشتہ برسوں کے دوران مدرا یوجنا نے بھارت کے کاروباری منظر نامے کو نئی شکل دی ہے، جس نے مالی شمولیت کیلئے ایک ماڈل کے طورپر اسے ایک عالمی شناخت دی ہے۔
ثقلین اختر کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کے لیے میں……..