پاکستان کی انسانی حقوق کی ایک تنظیمDefence of Human Rights نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج کے انسانی حقوق کے ریکارڈ، بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق سے متعلق گروپوں کے لیے سنگین تشویش کا معاملہ رہے ہیں۔ پاکستانی فوجوں پر تمام صوبوں میں ظالمانہ اور غیر قانونی ہلاکتوں، قانونی کارروائی کیے بغیر سزائے موت دینے، زبردستی لاپتہ کرنے اور بڑے پیمانے پر ظلم و تشدد کرنے کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔
انسانی حقوق کے گروپ نے 2024 میں لوگوں کو زبردستی لاپتہ کردینے کے 2 ہزار 332 معاملات کا پتہ لگایا ہے، جس سے پریشان کُن صورتحال اور سرکاری عناصر سے وابستہ اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات کا پتہ چلتا ہے۔
زبردستی اور غیر رضاکارانہ طور پر لاپتہ کرنے سے متعلق 2024 کی رپورٹ میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے یہ بھی کہا ہے کہ پچھلی مدّت کے مقابلے اس طرح کے معاملات کی تعداد میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔×