ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 24, 2025 3:17 PM

printer

پاکستان میں بھارت کے سابق سفیر پربھودیال نے کہا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر حکومت کی جانب سے کئے گئے سخت اقدامات کا پاکستان پر ناموافق اثر ہوگا۔

آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں بھارت کے سابق سفیر پربھودیال نے کہا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر حکومت کی جانب سے کئے گئے سخت اقدامات کا پاکستان پر ناموافق اثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کے پانی سے متعلق معاہدے کو معطل کئے جانے کے فیصلے سے پاکستان کے زراعتی شعبے پر سنگین اثر ہوگا، جو دریائے سندھ اور اُس کی معاون ندیوں کے پانی پر انحصار کرتا ہے۔ جناب دیال نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی شہریوں کے بھارت آنے پر پابندی اور اَٹاری واگھا سرحد کو بند کرنے کے فیصلوں کا بھی پاکستان پر شدید اثر ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں