سکّم میں، کل سے شروع ہونے والی کیلاش مانسرور یاترا کے بلا رکاوٹ انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ گورنر اوم پرکاش ماتھر کل صبح Nathula Pass سے یاترا کو روانہ کریں گے۔ 36 یاتریوں اور وزارت خارجہ کے دو اہلکاروں پر مشتمل پہلا جتھا، کل اپنی یاترا شروع کرے گا۔ ہر جھتا 10 سے 11 دن میں اپنی یاترا مکمل کرے گا۔ سکّم میں Nathula سے اس سال 10 سے 11 جتھے مانسرور یاترا کریں گے۔ یاترا، پانچ برس کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی ہے۔
پانچ سال کے وقفے کے بعد، کیلاش مانسروور یاترا کَل سے دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔ سکّم حکومت، مرکزی حکومت کے مختلف محکموں کے ساتھ مل کر پوری کوشش کررہی ہے کہ یاتریوں کی یاترا کو آسان سے آسان تر بنایا جائے۔ گورنر رام پرکاش ماتھور کَل صبح رسمی طور پر جھنڈی دکھا کر یاترا کو روانہ کریں گے۔ پہلے جتھے میں حکومتی اہلکاروں کے علاوہ کُل 36 لوگ شامل ہیں۔ یہ سبھی اِس مہینے کی 15 تاریخ کو سکّم پہنچے تھے اور انہوں نے موسم اور اونچائی کے مطابق جسم کو موافق بنانے کے لیے 17 ویں میل پر اور شیراتھانگ میں ضروری قیام کی مدت کی تکمیل کرلی ہے۔ اِس سال کُل 10 جتھے ناتھولا سے کیلاش مانسروور کی یاترا کریں گے۔ ہر جتھا 11 سے 12 دن میں اِس یاترا کو مکمل کرے گا۔
Site Admin | June 19, 2025 9:40 PM
پانچ سال کے وقفے کے بعد سکم سے کَل کیلاش ماسرور یاترا کا آغاز ہو رہا ہے
