ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

پارٹی وابستگی کے قطع نظر مختلف رہنماؤں نے، پہلگام دہشت گردانہ حملے کے معاملے پر، کسی بھی طرح کی کارروائی کے لیے سرکار کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

پارٹی وابستگی کے قطع نظر مختلف رہنماؤں نے، پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں پاکستان کے خلاف سکیورٹی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے تئیں حمایت کا اعلان کیا ہے۔

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر کِرن رجیجو نے بتایا کہ سبھی پارٹیوں نے دہشت گردوں کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور اپنی حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر دفاع نے پہلگام کے واقعے اور سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں سرکار کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی جانکاری دی۔ جناب رِجیجو نے یہ بھی کہا کہ سرکار نے مزید سخت کارروائی کرنے کے اپنے ارادے کا بھی اظہار کیا ہے۔ میٹنگ میں شرکت کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ سبھی نے پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور اپوزیشن نے کسی بھی طرح کی کارروائی کرنے کے لیے سرکار کی پوری حمایت کی ہے۔

کانگریس صدر مَلک ارجن کھڑگے نے کہا کہ سبھی پارٹیوں نے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر میں امن و سکون برقرار رکھنے کیلئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔ اِدھر آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین کے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اوویسی نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی معاملہ نہیں ہے اور مرکزی سرکار، جو بھی فیصلہ کرتی ہے وہ اُس کی حمایت کریں گے۔15 مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے اس میٹنگ میں شرکت کی، جو تقریباً 2 گھنٹے تک چلی۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں