ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 22, 2025 9:45 PM

printer

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی آج اپوزیشن کے شور وغل کے سبب متاثر رہی، جس کی وجہ سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔ اپوزیشن پارٹیاں آپریشن سندور، بہار میں خصوصی نظر ثانی مہم اور دیگر معاملات پر بحث کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ لوک سبھا میں پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے یہ کہتے ہوئے اپوزیشن کی نیت پر سوال کیا کہ حکومت بحث کیلئے تیار ہے لیکن وہ رخنہ اندازی میں مصروف ہیں۔ ایوان میں شور وغل جاری رہا تو صدر نشیں نے کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی۔ راجیہ سبھا میں بھی اسی طرح کی صورتحال رہی جس کے سبب ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔ اِس سے پہلے دن میں بارہ بجے وقفۂ سوال کیلئے راجیہ سبھا کا اجلاس جیسے ہی شروع ہوا، اُس وقت کے صدر نشیں گھنشیام تیواری نے ایوان کو نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کے استعفے پر وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بارے میں بتایا۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے صحت کا حوالہ دیتے ہوئے کل استعفیٰ دے دیا تھا۔ سوشل میڈیا کے ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے جناب دھنکھڑ کیلئے اچھی صحت کی دعا کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جناب دھنکھڑ کو ملک کے نائب صدر کے عہدے سمیت مختلف عہدوں پر ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے۔ سرکار نے گیارہ ریاستوں کی 11 پرائمری زرعی کریڈٹ سوسائٹیز PACS میں گوداموں کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا ہے۔ اِنہیں کوآپریٹو شعبے میں اناج جمع کرنے کے دنیا کے سب سے بڑے منصوبے کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ اِس کا مقصد مختلف موجودہ اسکیموں کو مربوط کرکے PACS سطح کے گوداموں میں زرعی بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنا ہے۔لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں داخلہ اور کو آپریٹو کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا کہ گودام کی تعمیر کیلئے 500 سے زیادہ PACS کی نشاندہی کی گئی ہے، جسے دسمبر 2026 تک مکمل کرلیا جائے گا۔ سرکار نے کہا ہے کہ پچھلے مہینے کی 16 تاریخ کو گزٹ نوٹیفکیشن کی اشاعت کے ساتھ ہی 2027 کی Census یعنی مردم شماری کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں امور داخلہ کے وزیر مملکت نتیانند رائے نے کہا کہ اِس سلسلے میں نئی دلّی میں اِس مہینے کی 3 اور 4 تاریخ کو ایک دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ مردم شماری کے عمل کے ڈائرکٹرس، مردم شماری کے عمل کے ڈائریکٹوریٹ کے سینئر افسران، رجسٹرار جنرل کے آفس کے افسران اور Census کمشنر نے اِس کانفرنس میں شرکت کی تھی۔ کانفرنس کے دوران مردم شماری اور اِس سے متعلق معاملوں کے خاکے پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔ گزشتہ پانچ مالی برسوں میں سرکاری سیکٹر کے بینکوں کے غیر منافع بخش اثاثوں میں ساڑھے چھ فیصد کی کمی آئی ہے۔2021 سے2025 کے دوران یہ 9 اعشاریہ ایک-ایک فیصد سے کم ہوکر 2 اعشاریہ پانچ-آٹھ فیصد ہوگئے ہیں۔ خزانہ کے وزیر مملکت پنکج چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ سرکار اور بھارت کے ریزرو بینک نے اِس سلسلے میں جامع اقدامات کیے ہیں۔

آج Apache ہیلی کاپٹروں کی پہلی کھیپ امریکہ سے بھارت پہنچی جو بھارتی فوج کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ جدید طرز کے ہیلی کاپٹر ہیں، جنھیں وار کرنے کی بہترین صلاحیت اور جدید جنگی خصوصیات کے سبب فضا میں ٹینک کہا جاتا ہے۔ انجینئرنگ کا ایک بہترین نمونہ یہ ہیلی کاپٹر جدید ہتھیاروں، سینسر اور سبھی موسموں میں کارروائی کرنے کی صلاحیتوں سے لیس ہے، جن سے بھارتی فوج کی فضائی کارروائیوں کو مضبوطی فراہم ہوگی۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج Apache ہیلی کاپٹروں کی پہلی کھیپ کی آمد کو بھارتی فوج کیلئے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ جناب سنگھ نے کہا کہ یہ ایک فخریہ لمحہ ہے جس سے مسلح افواج کو جدید بنانے کے حکومت کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں