ٹینس میں بھارت کے سرکردہ کھلاڑی روہن بوپنا اور امریکہ کے اُن کے ساتھی کھلاڑی Ben Shelton فرانس میں Monte-Carlo Masters کے مردوں کے ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی امریکی جوڑی نے کَل پہلے راؤنڈ میں ارجنٹینا کی Francisco Cerundolo اور چلی کی Alejandro Tabilo کی جوڑی کو چھ-تین، سات-پانچ سے ہرایا۔ 45 سالہ بوپنا اور 22 سالہ Shelton کا مقابلہ کَل پری کوارٹر فائنل میں ِSimone Bolelli اور Andrea Vavassori کی اٹلی کی جوڑی سے ہوگا۔ اِس دوران بھارت کے یوکی بھامبری اپنے آسٹریلیائی پارٹنر Alexei Popyrin کے ساتھ آج سہ پہر اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ اُن کا مقابلہ مردوں کے ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں جرمنی کے Jan-Lennard Struff اور آسٹریلیا کے Alex De Minaur سے ہوگا۔×
Site Admin | April 7, 2025 2:45 PM
ٹینس میں بھارت کے سرکردہ کھلاڑی روہن بوپنا اور امریکہ کے اُن کے ساتھی کھلاڑی مردوں کے ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
