ٹیسٹ کرکٹ میں Headingley، لیڈس میں اینڈرسن-تیندولکر ٹرافی کے پہلے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کے سامنے جیت کیلئے 371 رن کا نشانہ رکھا ہے۔ کَل رات چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 21 رن بنالئے تھے۔ آج کھیل کے آخری دن انگلینڈ کو جیت کیلئے مزید 350 رن بنانے ہیں، جبکہ بھارت کو اس میچ کو جیتنے کیلئے 10 وکٹ حاصل کرنے ہیں۔ اس طرح یہ میچ کافی دلچسپ ہوگیا ہے۔ اس سے پہلے بھارت کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 364 رن کے اسکور پر آؤٹ ہوگئی تھی۔×
Site Admin | June 24, 2025 10:18 AM | TEST CRICKET IND-ENG
ٹیسٹ کرکٹ میں Headingley، لیڈس میں اینڈرسن-تیندولکر ٹرافی کے پہلے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کے سامنے جیت کیلئے 371 رن کا نشانہ رکھا ہے
