وِراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار 14 سال کے سفر کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ کرکٹ کے موجودہ دور کے ایک عظیم کھلاڑی وراٹ کوہلی نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اس خبر کو شیئر کیا ہے۔ اُن کے ریٹائرمنٹ کے اعلان سے بھارتی ٹیسٹ کرکٹ کے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا۔ وراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 123 میچوں میں 46 اعشاریہ آٹھ پانچ رَن کی اوسط سے شاندار 9 ہزار 230 رن بنائے۔ اپنے 14 سالہ ٹیسٹ کریئر میں وراٹ کوہلی، سچن تیندولکر، راہل دراوڑ اور سنیل گواسکر کے بعد بھارت کیلئے چوتھے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ کوہلی کی کپتانی میں بھارت نے 2019 میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتی۔ انہوں نے اس سال کے اوائل میں بارڈ-گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔
وراکٹ کوہلی 2024 ٹی-ٹوینٹی عالمی کپ جیتنے کے بعد بین الاقوامی ٹی-ٹوینٹی میچوں سے پہلے ہی ریٹائر ہوچکے ہیں۔ اُن کا یہ فیصلہ روہت شرما کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے کچھ دنوں بعد سامنے آیا ہے۔ کپتان کے طور پر اُن کی جگہ لینے والے دعویدار کھلاڑیوں میں شبھمن گِل سرفہرست ہیں۔×