ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 8, 2025 9:35 PM

printer

وزیر دفاع نے کہا ہے کہ آپریشن سندور کو کامیابی کے ساتھ چلایا گیا، کیونکہ ہماری مسلح افواج اعلیٰ معیار کے ساز و سامان سے لیس ہیں

بھارتی مسلح افواج نے آپریشن سندور میں اعلیٰ معیار کا  ساز و سامان استعمال کیا، جس کے نتیجے میں پاکستان اور پاکستان کے قبضے والے جموں و کشمیر کے علاقے میں بڑی تعداد میں دہشت گرد مارے گئے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ مسلح افواج نے پاکستان اور PoK میں جس طرح دہشت گردوں کے کیمپوں کو تہس نہس کیا ہے، وہ ملک کیلئے بہت فخر کی بات ہے۔ آج نئی دلی میں نیشنل کوالٹی Conclave سے خطاب کرتے ہوئے جناب راجناتھ سنگھ نے مسلح افواج کی کارروائی، اُن کی دلیری اور بہادری کے لئے انھیں مبارکباد دی۔

وزیردفاع نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ملک کے اقتدار اعلیٰ کا تحفظ کرنے میں سرکار کیلئے کوئی بھی حد رُکاوٹ نہیں بنے گی۔ جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت مستقبل میں بھی اسی طرح سے ذمہ دارانہ جوابی کارروائی کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

جناب سنگھ نے مزید کہا کہ دفاعی صنعتی دائرے کو وسعت دینے سے بھارت کو بہت تقویت مل رہی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت کی دفاعی برآمدات تقریباً 24 ہزار کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح سے تجاوز کرگئی ہیں۔ جناب راجناتھ سنگھ نے بتایا کہ سرکار نے سال 2029 تک دفاعی سامان کی برآمدات بڑھاکر 50 ہزار کروڑ روپے تک لے جانے کا نشانہ طے کیا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں