ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 28, 2025 10:18 AM | CDS Rajnath

printer

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں کی جانے والی فوجی تیاری سے متعلق معاملات پر بات چیت کے لیے، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان سے ملاقات کی۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے، پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں فوجی تیاری سے متعلق اہم معاملات پر بات چیت کے لیے، چیف آف ڈیفنس اسٹافCDS  جنرل انل چوہان سے ملاقات کی۔ جس میں 22 اپریل کو مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 26 سیاح ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ میٹنگ کَل نئی دلی میں وزیر دفاع کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق جنرل چوہان نے، وزیر دفاع کو، دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے سے متعلق فوجی حکمت عملی اور تیاریوں کے بارے میں بتایا۔

اِس میٹنگ میں سرحدی حفاظتی فورس BSF افسران نے بھی شرکت کی۔BSF  کے ڈائریکٹر جنرل دَلجیت سنگھ چودھری  کَل وزارت داخلہ کے دفتر بھی گئے تھے۔

اسی دوران بھارتی بحریہ نے کَل، بحری جہاز کو تباہ کرنے والے میزائل کی مشق کی اور کہا کہ وہ ملک کے سمندری مفادات کی حفاظت کے لیے، کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ اور کسی بھی انداز میں لڑنے کے لیے تیار ہے۔

یہ میزائل تجربہ بھارتی بحریہ کے جہازوں سے کیا گیا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں