ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 19, 2025 9:54 PM

printer

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ سرکار، ملک میں حفظانِ صحت کے تئیں ایک جامع حکمتِ عملی کے ساتھ کام کررہی ہے

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ سرکار، ملک میں حفظانِ صحت کے تئیں ایک جامع حکمتِ عملی کے ساتھ کام کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بات آج جگر سے متعلق عالمی دن کے موقع پر نئی دلّی میں ’’صحتمند جگر- صحتمند بھارت‘‘ کے موضوع پر ایک مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اِس کا اہتمام، انسٹی ٹیوٹ آف Liver اینڈ Biliary سائنسز نے کیا تھا۔
جناب امت شاہ نے لوگوں میں جگر کی بیماریوں کے تعلق سے بیداری بڑھائے جانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے تندرستی برقرار رکھنے کیلئے تغذیہ بخش خوراک، خاطر خواہ نیند اور باقاعدگی سے کسرت کرنے پر زور دیا۔
دلّی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سیکسینہ اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بھی اِس پروگرام میں شرکت کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں