ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 28, 2025 9:49 PM

printer

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات، سلامتی اور تال میل پر کام کرنا شروع کیا ہے جس کے نتیجے شمال مشرق میں حفاظتی عملے کی اموات میں 70 فیصد کمی آئی ہے

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ آج شمال مشرق اور جموں وکشمیر، ترقی اور امن کے راستے پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ وہ نئی دلّی میں ایک قومی سربراہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، جس کا عنوان تھا ’نکسل مکت بھارت: مودی قیادت کے تحت سُرخ دہشت گردی کا خاتمہ‘ اِسی دوران، اِس خطے میں تشدد کے سبب ہونے والی شہریوں کی اموات میں بھی 85 فیصد کمی آئی ہے۔ شمال مشرق میں کی گئی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ امن سے متعلق 12 بڑے معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں اور دس ہزار 500 سے زیادہ نوجوان ہتھیار ڈال کراصل دھارے میں شامل ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں دفعہ 370 ختم کیا جانا اور پاکستان کی پشت پناہی والی دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے کافی اہم نتائج برآمد ہوئے ہیں۔اُسی وقت سے حفاظتی عملے کی اموات میں 65 فیصد اور شہریوں کی اموات میں 77 فیصد کمی آئی ہے۔