وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ 2047 تک وکست بھارت کا حکومت کا تصور جن شعبوں میں بہتری کا احاطہ کرتا ہے، اُن میں خواتین پر اثر انداز ہونے والے شعبے اور نوجوانوں اور کسانوں کے شعبوں میں بہتری شامل ہے۔ امریکہ میں آج بھارتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت وزیر اعظم نریندر مودی کی پیش بینی پر مبنی قیادت اور استقلال کے ساتھ جاری حکومت کے سبب آئے استحکام کی وجہ سے بھارت تیزی سے ابھرنے والی معیشت بن گیا ہے۔ وزیر خزانہ پانچ روزہ دورے پر امریکہ گئی ہوئی ہیں۔
Site Admin | April 21, 2025 9:46 PM
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ 2047 تک وکست بھارت کا حکومت کا تصور جن شعبوں میں بہتری کا احاطہ کرتا ہے، اُن میں خواتین پر اثر انداز ہونے والے شعبے اور نوجوانوں اور کسانوں کے شعبوں میں بہتری شامل ہے
