وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اسپین، پرتگال اور برازیل کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئی ہیں۔ اُن کا یہ دورہ 5 جولائی کو ختم ہوگا۔ اسپین میں اپنے قیام کے دوران محترمہ سیتا رمن اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ترقی کیلئے سرمایہ فراہم کرنے سے متعلق چوتھی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ اِس کانفرنس میں نئے اور ابھرتے ہوئے معاملات نیز پائیدار ترقی کے مقاصد پر پوری طرح عملدرآمد کی فوری ضرورت اور بین الاقوامی مالی نظام کی ذیلی اصلاحات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
Site Admin | June 30, 2025 3:31 PM
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اسپین، پرتگال اور برازیل کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئی ہیں۔
