وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت نے عالمی فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ میں ہمیشہ سرگرم رول ادا کیا ہے۔ جنیوا میں United Nations Human Rights Council (UNHRC) کے 58ویں اجلاس سے ورچوئلی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ صلاحیت سازی اور انسانی وسائل کو مستحکم کرنے نیز بنیادی ڈھانچے پر مرکوز بھارت کا موقف اپنے شرکاء کے ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت مضبوط ہے اور دہشت گردی سے لڑنے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ دہشت گردی کے تعلق سے قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی کی وکالت کرے گا۔ اور معمول کی صورتحال تک پہنچنے کے لیے کوئی کسر باقی نہیں رکھے گا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے مزید کہا کہ تکثیریت پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے، لیکن اس کی موجودہ شکل میں نہیں۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت نے لاکھوں لوگوں کو غریبی سے باہر نکال کر اقتصادی ترقی میں نمایاں پیش رفت کی ہے جبکہ اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز رہے۔x
Site Admin | February 25, 2025 10:38 AM
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت نے عالمی فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ میں ہمیشہ سرگرم رول ادا کیا