وزیر اعظم نریندر مودی کَل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرکار کے مختلف محکموں اور تنظیموں میں نئے تقرر کیے گئے 51 ہزار افراد کو تقررنامے پیش کریں گے۔ اِس موقع پر وہ مجمعے سے خطاب بھی کریں گے۔ روزگار پیدا کرنے کو اعلیٰ ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عہد کے ایک حصے کے طور پر پورے ملک میں 47 مقامات پر 15 واں روزگار میلا منعقد کیا جائے گا۔ اِس کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب، بامعنی مواقع حاصل ہوں گے اور ملک کی تعمیر میں یہ موثر طور پر تعاون پیش کرے گا۔ نئے تقرر کیے گئے افراد مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں اور محکموں میں شامل ہوں گے۔
Site Admin | April 25, 2025 9:55 PM
وزیر اعظم نریندر مودی کَل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرکار کے مختلف محکموں اور تنظیموں میں نئے تقرر کیے گئے 51 ہزار افراد کو تقررنامے پیش کریں گے
