وزیر اعظم نریندر مودی کَل سے اِس مہینے کی 15 تاریخ تک میزورم، منی پور، آسام، مغربی بنگال اور بہار کا دورہ کریں گے۔ میزورم کے اپنے دورے کے دوران، وزیر اعظم 9 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ اُسی روز منی پور کے اپنے دورے میں وہ 8 ہزار 500 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ آسام کے اپنے دورے کے دوران، جناب مودی ریاستی راجدھانی گواہاٹی میں ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کے، یومِ پیدائش کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اِس موقعے پر وہ اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم ریاست میں 18 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے بڑے بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اپنے دورے کے آخری مرحلے میں وزیر اعظم مغربی بنگال کا دورہ کریں گے اور ریاستی راجدھانی کولکتہ میں سولھویں کمبائنڈ کمانڈرس کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ جناب مودی بہار کا بھی دورہ کریں گے اور پورنیہ ہوائی اڈّے کی نئی ٹرمنل عمارت کا افتتاح بھی کریں گے۔ وہ پورنیہ شہر میں قومی مکھانہ بورڈ کا آغاز کریں گے اور تقریباً 36 ہزار کروڑ روپئے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔
Site Admin | September 12, 2025 9:57 PM
وزیر اعظم نریندر مودی کَل سے اِس مہینے کی 15 تاریخ تک میزورم، منی پور، آسام، مغربی بنگال اور بہار کا دورہ کریں گے