ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 25, 2025 3:08 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ عالمی رکاوٹوں اور غیر یقینی کے باوجود بھارت کی ترقی قابل ذکر رہی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ عالمی رکاوٹوں اور غیر یقینی کے باوجود بھارت کی ترقی قابل ذکر رہی ہے۔   آج صبح گریٹر نوئیڈا میں اترپردیش بین الاقوامی ٹریڈ شو کا افتتاح کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ رکاوٹیں ملک کا دھیان نہیں بھٹکاتیں بلکہ اس صورتحال میں نئی سمت اور نئے امکانات تلاش کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اِن رکاوٹوں کے درمیان آج بھارت، آئندہ دہائیوں کیلئے بنیاد مضبوط کررہا ہے اور اس کا مقصد آتم نربھر بھارت کے ملک کے عزم کو پورا کرنا ہے۔

Byte: PM Indias Growth

 وزیراعظم نے کہا کہ حکومت میک اِن انڈیا پر توجہ مرکوز کررہی ہے اور اس کا مقصد ملک میں چِپس سے شِپس تک تیار کرنا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ملک میں دفاعی شعبے کو زیادہ فعال بنایا گیا ہے، تاکہ ایک ایسا ایکو نظام قائم کیا جاسکے، جہاں ہر سامان پر میڈ اِن انڈیا لکھا ہو۔ جناب مودی نے کہا کہ روس کے اشتراک کے ساتھ قائم فیکٹری میں جلد ہی AK-203 رائفلیں تیار ہونے لگیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اترپردیش میں دفاعی کوریڈور قائم کیا گیا ہے، جہاں برہموز میزائل اور دیگر ہتھیار نظام کی مینوفیکچرنگ پہلے ہی شروع ہوچکی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت نے UPI، آدھار، ڈیجی لاکر اور ONDC جیسے اوپن پلیٹ فارم قائم کئے، جو ہر کسی کو سہولت اور امکانات فراہم کررہے ہیں۔

1400-PM- Fintec

انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد سب کیلئے پلیٹ فارمس اور سب کیلئے ترقی۔ جناب مودی نے کہا کہ آج سرکار کے ای-مارکیٹ پلیس GeM Portal کے ذریعہ تقریباً 25 لاکھ سامان فروخت کرنے والے اور خدمات فراہم کرنے والے حکومت کو سپلائی فراہم کررہے ہیں۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جناب مودی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نئے سلسلے کی تاریخی GST اصلاحات نافذ ہونے کے بعد سے وزیر اعظم کا اترپردیش کا یہ پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں، کسانوں، خواتین، نوجوانوں، متوسط طبقے، تاجروں، چھوٹے اور درمیانہ کاروباری اداروں، سبھی برادریوں کو یہ دیوالی کا تحفہ ملا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔