وزیر اعظم نریندر مودی نے یقین دلایا ہے کہ NDA سرکار، ہنر مندی اور اختراع پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے مستقبل کی قیادت کیلئے ’یوا شکتی‘ تیار کر رہی ہے۔ نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ ’کوشل دیِکشانت سماروہ‘ کے دوران وزیر اعظم نے 62 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے نوجوانوں پر مرکوز مختلف اقدامات کا آغاز کیا، جس سے پورے ملک میں تعلیم، ہنر مندی اور روزگار کے مواقع کو زبردست فروغ حاصل ہوگا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے جدید تر بنائے گئے ITIs-PM-SETU کے ذریعے ’پردھان منتری اسکلنگ اینڈ ایمپلائی ایبلیٹی ٹرانسفارمیشن‘ اسکیم کا بھی آغاز کیا۔
اِس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی تعمیر میں ہنر اور علم نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
بھارت رتن کرپوری ٹھاکر کے رول کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے نام پر قائم کی جانے والی ’اسکل یونیورسٹی‘ ان کے نظریے کو آگے بڑھانے کا ایک طاقتور وسیلہ ثابت ہوگی۔ وزیر اعظم نے بہار کی از سرنو تشکیل کردہ ’مکھیہ منتری نِشچے سویَم سہایتا بھتّہ یوجنا‘ کا بھی آغاز کیا، جس کے تحت ہر سال تقریباً پانچ لاکھ گریجویٹ نوجوانوں کو دو سال تک ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ اور ہنر مندی کی مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔
وزیر اعظم نے 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 400 نووودیہ ودیالیہ اور 200 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں میں قائم کردہ ایک ہزار 200 پیشہ ورانہ اسکل لیباریٹریوں کا بھی افتتاح کیا۔
Site Admin | October 4, 2025 9:54 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت ہنرمندی اور اختراع پر خصوصی توجہ کے ساتھ مستقبل کی قیادت کی خاطر یووا شکتی تیار کر رہی ہے۔ انھوں نے تعلیم اور Entrepreneurship کو فروغ دینے کیلئے نوجوانوں پر مرکوز 62 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کی مختلف اسکیموں کا آغاز کیا