ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 29, 2025 9:55 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت اور جاپان نے اگلی دہائی کیلئے ایک خاکہ تیارکیا ہے جس میں سرمایہ کاری، اختراع، اقتصادی سکیورٹی، ٹیکنالوجی، عوام اور علاقائی تعاون اہم ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت اور جاپان نے اگلی دہائی کیلئے ایک خاکہ تیارکیا ہے جس میں سرمایہ کاری، اختراع، اقتصادی سکیورٹی، ٹیکنالوجی، عوام اور علاقائی تعاون اہم ہیں۔ انھوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ دونوں ملکوں کے  اسٹارٹ اپ کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور درمیانی صنعتوں کے درمیان تعلقات کو بہتر کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ’میک اِن انڈیا‘ اور ’میک فار دی ورلڈ‘ کیلئے جاپانی کمپنیوں کو مدعو کرتے ہوئے جناب مودی نے اعلان کیا کہ بھارت اور جاپان نے اگلے دس سالوں میں بھارت میں دس ٹریلین جاپانی Yen کی سرمایہ کاری کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ جناب مودی ٹوکیو میں اپنے ہم منصب Shigeru Ishiba کے ساتھ پندرھویں بھارت-جاپان سربراہ کانفرنس کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

S/B 2100 PM Modi on Strategic Partnership

       وزیر اعظم مودی نے اعلان کیا کہ اگلے پانچ سالوں میں انسانی وسائل کے تبادلے کیلئے ایک ایکشن پلان تیار کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور جاپان ایک آزاد، کھلا، پُرامن، خوشحال اور ضوابط پر مبنی بھارت-بحرالکاہل کے تئیں عہد بند ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ملک دہشت گردی اور سکیورٹی، خاص طور پر دفاع اور بحری سکیورٹی کے شعبوں میں مشترکہ تشویش رکھتے ہیں۔

S/B 2100 PM Indo Pacific Collaboration

       جناب مودی نے کہا کہ بھارت-جاپان شراکت داری باہمی اعتماد میں مضمر ہے اور یہ قومی ترجیحات کی عکاسی کرتی ہے جسے مشترکہ اقدار اور اعتماد پر قائم کی گئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے پاس امن، ترقی اور اپنے عوام اور دنیا کی خوشحالی کا مشترکہ خواب ہے۔

S/B 2100 PM India Japan Shared Belief

       جاپان کے وزیر اعظم Shigeru Ishiba نے کہا کہ بھارت، دنیا کیلئے یکسر تبدیلی لا رہا ہے۔ ایسے وقت میں جب جاپان اور بھارت اپنے تعلقات مستحکم کر رہے ہیں، انھوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی طاقت کو مشترکہ چیلنجوں کے حل تلاش کرنے میں استعمال کرنا چاہئے اور ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے۔ انھوں نے جاپان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں بھارت سے مزید اعلیٰ سطح کی ہنرمند صلاحیت حاصل کرنے کی بات کہی۔ وزیر اعظم Ishiba نے کہا کہ بھارت اور جاپان کے پاس بنیادی اقدار اور بھارت-بحرالکاہل خطہ ہے، دونوں ممالک کو آزاد اور قانون پر مبنی بین الاقوامی حکمرانی پر کام کرنا چاہئے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔