ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 7, 2025 2:53 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت نے اسٹارٹ اپ اداروں، کاروباری افراد اور نوجوانوں کیلئے خلاء کا اپنا شعبہ کھول دیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت نے اسٹارٹ اپ اداروں، کاروباری افراد اور نوجوانوں کیلئے خلاء کا اپنا شعبہ کھول دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج بھارت میں 250 سے زیادہ خلائی اسٹارٹ اپ ادارے ہیں اور سیٹلائٹ تکنیک، Propulsion نظام، Imaging اور دیگر شعبوں میں جدید طرز کی تکنیک اور پیشرفت میں اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ خلائی کھوج سے متعلق عالمی کانفرنس کیلئے اپنے ویڈیو پیغام میں جناب مودی نے کہا کہ بھارت سائنسی کھوج کی سرحدوں سے آگے نکلتے ہوئے نئے اعتماد کے ساتھ لگاتار آگے بڑھ رہا ہے۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کے پہلے خلاء باز والے خلائی مشن گگن یان سے ملک کی بڑھتی ہوئی امنگوں کی عکاسی ہوتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں ایک بھارتی خلاء باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے اِسرو اور ناسا کے مشترکہ مشن کے حصے کے طور پر خلاء میں جائے گا۔

   جناب مودی نے بتایا کہ سال 2035 تک بھارتیہ انترکش اسٹیشن، تحقیق اور عالمی اشتراک کے شعبے میں نئی سرحدیں کھول دے گا۔ انھوں نے کہا کہ سال 2040 تک ایک بھارتی خلاء باز چاند پر قدم  رکھے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کا خلائی سفر دوسروں کے خلاف مقابلہ آرائی کرنے کیلئے نہیں بلکہ یہ مل کر آگے بڑھنے کیلئے ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں