وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت ہر دہشت گرد اور اُن کی پشت پناہی کرنے والوں کی نشاندہی کرے گا، اُن کا پتہ لگائے گا اور انہیں سزا دی جائے گی۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت انہیں ڈھونڈ نکالے گا، خواہ وہ کرہ ارض کے کسی بھی کونے میں ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کیلئے ذمہ دار عناصر کو اُن کی حرکت کی سزا ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی اور پورے ملک نے اِس کا تہیہ کررکھا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی سے بھارت کا جذبہ کمزور نہیں پڑے گا۔
Site Admin | April 24, 2025 2:56 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت ہر دہشت گرد اور اُن کی پشت پناہی کرنے والوں کی نشاندہی کرے گا، اُن کا پتہ لگائے گا اور انہیں سزا دی جائے گی۔
