وزیر اعظم نریندر مودی نے، آج تیسرے پہر اترپردیش کے شہر کانپور میں تقریباً 47 ہزار 600 کروڑ روپئے مالیت کے 15 بڑے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ جناب مودی نے Chunniganj اور Nayaganj کے درمیان کانپور میٹرو کے نئے کوریڈور کا جھنڈی دکھا کر آغاز بھی کیا۔ ان پروجیکٹوں کا مقصد خطے کے بنیادی ڈھانچے اور کنکٹویٹی کو بہتر بنانا ہے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اجاگر کیا کہ پورے اترپردیش کیلئے یہ ایک فخر کی بات ہے کہ یہ دفائی شعبے کی خود کفالت میں بڑا قردار ادا کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پوری دنیا نے، آپریشن سندور کی شکل میں بیٹیوں کا غصہ اور درد محسوس کیا ہے اور یہ کہ بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کے بہت سے مراکز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے سرکاری اور غیر سرکاری کردار اب مزید کھیل نہیں سکتے اور یہ کہ دشمن سے فیصلہ کن طریقے سے نمٹا جائے گا۔آپریشن سندور نے بھارت کی دیسی دفاعی صلاحتوں اور ’میک ان انڈیا‘ کی طاقت کا دنیا کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔اس قبل دن میں، وزیر اعظم نے بہار کے روہتاس ضلعے میں 48 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے بہت سے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔
Site Admin | May 30, 2025 10:03 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آپریشن سندور نے پوری دنیا کے سامنے، بھارت کی دیسی دفاعی صلاحیتوں اور ’میک اِن انڈیا‘ کی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے
