ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 29, 2025 9:58 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار میں جے پرکاش نارائن بین الاقوامی پٹنہ ہوائی اڈّے کی نئی ٹرمنل عمارت کا افتتاح کیا۔ انھوں نے پٹنہ میں روڈ شو کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج شام بہار میں جے پرکاش نارائن بین الاقوامی پٹنہ ہوائی اڈّے کی نئی ٹرمنل عمارت کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے Bihta ہوائی اڈّے کے نئے سول انکلیو کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ یہ پروجیکٹ ایک ہزار 410 کروڑ روپئے کی مالیت کا ہے۔ بہار کے گورنر عارف محمد خان، وزیر اعلیٰ نتیش کمار، شہری ہوا بازی کے مرکزی کے رام نائیڈو بھی افتتاحی تقریب کے موقع پر موجود تھے۔ پٹنہ ہوائی اڈّے پر تعمیر کی گئی ٹرمنل کی اِس نئی عمارت پر تقریباً ایک ہزار 200 کروڑ روپئے خرچ ہوئے ہیں۔ اِس ٹرمنل سے ہوائی اڈّے کے سالانہ مسافروں کو پرواز کی سہولت مہیا کرانے کی صلاحیت میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا اور یہ ایک کروڑ مسافروں کو ہر سال پرواز کی سہولت فراہم کرسکے گا۔ 65 ہزار مربع میٹر سے زیادہ علاقے کی تعمیر نو کے بعد ٹرمنل کی یہ عمارت مسافروں کو بہتر خدمات مہیا کراسکے گی۔
پٹنہ ہوائی اڈّے کی نئی ٹرمنل عمارت سے موجودہ کے مقابلے تین گنا اضافہ ہوگا۔ افتتاح کے بعد وزیر اعظم نے پٹنہ ہوائی اڈّے سے پٹنہ میں ایک روڈ شو کیا۔ چھ کلو میٹر کا اپنا روڈ شو وزیر اعظم نے بیرچند پٹیل مارگ پر واقع BJP کے ریاستی ہیڈکوارٹر پر ختم کیا۔ کَل جناب مودی روہتاس ضلع کے بِکرم گنج جائیں گے۔ وہ وہاں 48 ہزار 520 کروڑ روپئے کی مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔ اور وہ یہاں ایک عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔
اپنے چھ کلو میٹر طویل روڈ شو کے دوران لوگوں نے وزیر اعظم کے کارواں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور اپنے ہاتھوں میں قومی جھنڈا لے کر اُن کا استقبال کیا۔ پٹنہ بیلی روڈ پر ہوئے اِس روڈ شو کے تمام راستے پر مختلف مقامات پر لوگوں میں بڑا جوش و خروش پایا جاتا تھا۔ روڈ شو کے راستے کے دونوں طرف آپریشن سندور کی کامیابی کے جشن سے متعلق پوسٹرس، بینرس اور تصاویر لگی تھیں۔ برہموس میزائل کی تصویریں اور ماڈل بھی بڑی تعداد میں لگائے گئے تھے، جو آپریشن سندور کی فتح کے جشن کی علامت تھے۔ روڈ شو کے بعد وزیر اعظم نے پٹنہ میں BJP کے ریاستی ہیڈکوارٹر پر بہار خطے کے BJP لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ 
 وزیر اعظم نے مغربی بنگال کے علی پور دوار میں، علی پور دوار پریڈ گرائونڈ میں شہر میں قائم گیس کی تقسیم کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ ایک ہزار17کروڑ روپئے کے اِس پروجیکٹ سے مغربی بنگال کے علی پور دوار اور کوچ بہار ضلعوں کے لوگوں کو فائدہ ملے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پچھلی ایک دہائی میں مغربی بنگال میں ہزاروں کروڑ روپئے مالیت کے بیشمار ترقیاتی پروجیکٹ شروع کئے ہیں۔
ورچوئل طریقے سے Sikkim @ 50 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سکم اور پورا شمال مشرق بھارت کی ترقی میں ایک چمکتے ہوئے باب کی طرح ابھر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے واضح لفظوں میں کہا کہ مرکز سکم کی ترقی میں اُس کو پورا پورا تعاون دے رہا ہے۔ وزیر اعظم نے سکم میں ورچوئل طریقے سے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں