ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 6, 2025 9:47 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھنی البانیز سے بات کی اور اُنھیں اُن کی دوسری مدت کار کیلئے مبارکباد پیش کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھنی البانیز سے بات کی اور اُنھیں اُن کی دوسری مدت کار کیلئے مبارکباد پیش کی۔ اپنی بات چیت کے دوران دونوں وزرائے اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان جامع کلیدی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے اپنے عہد کو دُہرایا۔ انھوں نے اِس بات کا ذکر کیا کہ جامع کلیدی شراکت داری کے پانچ برس میں وسیع تر شعبوں میں سرگرم تعاون رہا ہے۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے میں وہاں آباد بھارتی برادری کے سرگرم رول پر زور دیا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ایک آزاد، کھلے، مستحکم ضوابط پر مبنی اور خوشحال بحرالکاہل کے فروغ کی خاطر مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ جناب مودی نے وزیر اعظم البانیز کو اِس سال ہونے والی کواڈ سربراہ کانفرنس اور سالانہ سمٹ میں مدعو کئے جانے سمیت بھارت آنے کی دعوت بھی دی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں