وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر چراغ پاسوان کا لکھا ہوا ایک مضمون شئیر کیا ہے۔ یہ مضمون خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبے میں، کاروبار کو اور زیادہ سہولت آمیز بنانے کے سلسلے میں کی گئیں تازہ ترین GST اصلاحات کے اثرات کے بارے میں ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ روزمرہ کے کھانے پینے کی اشیاء اور اِن کی پیکیجنگ پر لگنے والے ٹیکس کی شرحوں میں کٹوتی کیے جانے سے، اِن کی قیمت میں کمی آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اِس سے MSME کو فروغ حاصل ہوگا، کسانوں کو مدد ملے گی اور خوراک کے شعبے میں عالمی سطح پر بھارت کی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
Site Admin | September 19, 2025 2:50 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر چراغ پاسوان کا لکھا ہوا ایک مضمون شئیر کیا ہے