وزیر اعظم نریندر مودی نے آج رام بن ضلعے میں دریائے چناب پر، چناب پل کا افتتاح کیا۔ یہ محراب والا، پل دنیا کا بلند ترین پل ہے۔ جموں کے ہمارے نامہ نگار بتایا ہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ اور ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو، افتتاح کی اِس تقریب کے دوران موجود تھے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے چناب پل کا افتتاح، ترنگا لہرا کر کیا۔ بعد میں انہوں نے انجی پل کا افتتاح کیا، جو بھارت کا پہلا کیبل کے سہارے والا ریل پل ہے، جسے اودھم پور- سرینگر-بارہمولہ ریل رابطہ پروجیکٹ کے تحت، جموں ڈویژن کے ریاسی ضلعے میں تعمیر کیاگیا ہے۔اِس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے چناب پل کا معائنہ کیا، جو سطح سمندر سے 359 میٹر اونچائی پر واقع ہے۔ یہ پل ایک ہزار 315 میٹر طویل اسٹیل کی محراب والا پل ہے، جو زلزلے اور ہوا کے جھکڑوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تعمیر کیاگیا ہے۔اِس پل کا ایک بنیادی فائدہ یہ ہے کہ اِس سے جموں اور سرینگر کے درمیان رابطے میں اضافہ ہوگا۔وزیر اعظم کٹرہ سے ورچوئل وسیلے سے مختلف سڑک پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور افتتاح کریں گے، جس کا مقصد خاص طور پر جموں وکشمیر کے سرحدی علاقوں میں آخری دوری تک رابطہ قائم کرنا ہے۔وزیر اعظم کٹرہ میں طبی مہارت کے شری ماتا ویشنو دیوی ادارے کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ریاسی ضلعے میں اِس پہلے طبی کالج پر350 کروڑ روپے سے زیادہ کا خرچ آئے گا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کٹرہ ریلوے اسٹیشن سے، وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جو کٹرہ سے سرینگر کو ملائے گی۔اِس ٹرین کو روانہ کرنے سے پہلے وزیر اعظم نے، اِس ٹرین میں سوار اسکول کے بچوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے ٹرین کے عملے کے ارکان سے بھی بات چیت کی۔
Site Admin | June 6, 2025 2:46 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جموں وکشمیر میں دنیا کے سب سے اونچے ریلوے محراب پل چناب پل کا افتتاح کیا
