ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 20, 2025 9:49 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو سعودی عرب کے شہر جدّہ پہنچیں گے۔ چار دہائیوں میں کسی بھی وزیر اعظم کا جدّہ کے لیے یہ پہلا دورہ ہوگا

وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو سعودی عرب کے شہر جدّہ پہنچیں گے۔ چار دہائیوں میں کسی بھی وزیر اعظم کا جدّہ کے لیے یہ پہلا دورہ ہوگا۔ یہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب بھارت اور سعودی عرب کے تعلقات میں خاطر خواہ بدلائو آیا ہے، جو اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی پہلوئوں سمیت اہم نوعیت کی جامع ساجھے داری پر محیط ہے۔ بھارت اور سعودی عرب کے درمیان ایک مستحکم اور کثیر جہتی اقتصادی ساجھے داری ہے، جو حالیہ دہائیوں میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور اہم نوعیت کے سمجھوتوں سے مزید مستحکم ہوئی ہے۔
سعودی عرب، بھارت کا پانچواں سب سے بڑا تجارتی ساجھے دار ہے جبکہ بھارت، سعودی عرب کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی ساجھے دار ہے۔ مالی سال 2023-24 کے دوران، دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو کافی فروغ حاصل ہوا۔ سعودی عرب سے بھارت کی درآمدات 31 ارب 42 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ سعودی عرب کو، کی جانے والی برآمدات کی مالیت 11 ارب 56 کروڑ امریکی ڈالر تھی۔ بھارت کی اہم برآمدات میں انجینئرنگ کا سامان، چاول، پیٹرولیم مصنوعات، کیمیکلز، ٹیکسٹائلز، کھانے پینے کی اشیاء اور Ceramic Tiles شامل ہیں، جبکہ بھارت، سعودی عرب سے عام طور سے خام تیل، LPG، فرٹیلائزرس، کیمیکلز اور پلاسٹک مصنوعات درآمد کرتا ہے۔ حالیہ برسوں میں سعودی عرب میں بھارتی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے اور یہ اگست 2023 میں تین ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔
یہ سرمایہ کاری مینجمنٹ اور کنسلٹنسی خدمات، تعمیراتی پروجیکٹس، ٹیلی مواصلات، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، مالی خدمات، سافٹ فیئر ڈیولپمنٹ اور دواسازی جیسے مختلف شعبوں میں کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں