وزیر اعظم نریندر مودی، ماریشس کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز، Grand Commander of the Order of the Star and Key of the Indian Ocean
حاصل کرنے والے پہلے بھارتی بن گئے ہیں۔ ماریشس کے وزیر اعظم ڈاکٹر نوین چندر رام غلام نے آج شام پورٹ لوئس میں بھارتی برادری کی ایک تقریب میں یہ اعلان کیا۔ اِس اعزاز کے ساتھ ہی جناب مودی کو حاصل بین الاقوامی اعزازات کی بڑھتی فہرست میں ایک اور اضافہ ہوگیا ہے اور اِن کی تعداد بڑھ کر 21 ہوگئی ہے۔
بھارتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے ماریشس کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز عطا کیے جانے پر ماریشس کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف اُن کو دیا گیا اعزاز ہے بلکہ بھارت اور ماریشس کے درمیان تاریخی رشتے کی بھی عزت افزائی ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے ثقافتی تعلقات، برادری کی گرمجوشی کی بدولت نمایاں ہے۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے ماریشس کے اپنے ہم منصب نوین چندر رام غلام اور ان کی اہلیہ وینا رام غلام کیلئے Oversease Cittzen of India, OIC کارڈ جاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔
بعد میں وزیراعظم مودی ماریشش کے اپنے ہم منصب نوین چندررام غلام کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پورٹ لوئس میں ماریشیس کے صدر دھرم گوکول سے ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے خصوصی اور قریبی دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اپنے نظریات کا تبادلہ کیا۔ اِس دوان وزیر اعظم مودی نے بھارت کے ثقافتی اور زرعی ورثے کی عکاسی کرنے والے کئی تحفے پیش کیے۔ اِس سے پہلے وزیر اعظم مودی آج صبح اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر ماریشیس کے پورٹ لوئس پہنچے۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے ملکوں کی مشترکہ تاریخ کو یاد کیا اور عوام سے عوام کے درمیان مضبوط موجودہ روابط کا ذکر کیا۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے صدر گوکول اور خاتون اوّل ورِندا گوکول کو OCI کارڈز پیش کیے۔
صدر گوکول کو پیش کیے گئے تحفوں میں اترپردیش کے پریارگ راج میں گنگا، یمنا اور سروسوتی کے سنگم پر منعقدہ مہاکمبھ کا پوتر جل بھی شامل رہا۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم مودی نے صدر گوکول کو بہار کے مشہور مکھانے بھی پیش کیے، جو بھارت کے زرعی تنوع کی عکاسی کرتے ہیں۔ ملک کے گوناگوں قدرتی وسائل کی نمائندگی کرنے والے مکھانے کو اُس کی غذائیت کیلئے جانا جاتا ہے۔وزیر اعظم مودی نے ماریشس کی خاتون اول کو خوبصورت بنارسی ساڑی بھی تحفے کے طور پر پیش کی۔ آسائش اور ثقافتی ورثے کی علامت وارانسی کی شاہی نیلی ساڑی کو اُس کے خوبصورت ریشم اور جاذبِ نظر زری کے کام کیلئے مشہور ہے۔ ساڑی کے ساتھ گجرات کے Sadeli box کو بھی تحفے کے طور پر پیش کیا، جو قیمتی ساڑیوں اور زیورات رکھنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ساڑی اور Box مل کر بھارت کی گونا گوں ثقافت اور ٹیکسٹائل ورثے کی عکاسی کرتے ہیں۔بات چیت کے بعد صدر گوکول نے وزیر اعظم مودی کیلئے سرکاری ظہرانے کا اہتمام کیا۔ وزیر اعظم مودی نے اسٹیٹ ہاؤس میں بھارت سرکار کے اشتراک سے قائم کردہ آیوروید گارڈن کا بھی دورہ کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ماریشس، آیوروید سمیت روایتی ادویات کے فائدوں کی پیش رفت میں بھارت کا اہم ساجھیدار ہے۔
اِس سے پہلے دن میں وزیر اعظم مودی نے ماریشس کے اپنے ہم منصب نوین چندر رام غلام کے ساتھ sir Seewoosagur رام غلام بوٹنیکل گارڈن میں پودا لگایا، جو دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے تعلقات کی نشانی ہے۔
وزیر اعظم مودی کی صبح آمد پر اُنھیں وزیر اعظم رام غلام کی جانب سے گرمجوشی بھرا رسمی استقبالیہ دیا گیا۔ اس دوران بھوجپوری گیت- گوائی پیش کیا گیا۔
صدر گوکول سے ملاقات سے پہلے وزیر اعظم مودی نے ماریشس کے بابائے قوم Seewoosagur رام غلام کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم ماریشس کے قومی دن تقریبات میں کل مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔
Site Admin | March 11, 2025 9:50 PM
وزیر اعظم نریندر مودی ماریشس کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بھارتی بن گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے پورٹ لوئس میں بھارتی برادری سے خطاب کیا
