ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 17, 2025 9:46 AM | PM-DELHI PROJECTS

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج قومی راجدھانی میں، شاہراہوں کے دو پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، جس پر 11 ہزار کروڑ روپے کا خرچ آئے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں قومی شاہراہوں کے دو بڑے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ یہ پروجیکٹ، دوارکا ایکسپریس وے اور اَربن ایکسٹینشن روڈ سیکنڈ  UER-II ہیں۔

اِس موقع پر وزیر اعظم اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

اِن پروجیکٹوں کو، حکومت کے اُس جامع منصوبے کے حصے کے طور پر تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد قومی راجدھانی سے ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کو کم کرنا ہے۔ اِن پروجیکٹوں سے  کنیکٹی وِٹی میں بہتری اور سفر کے وقت میں کمی آئے گی، دلّی اور اُس کے آس پاس کے علاقوں میں گاڑیوں کی آمدورفت میں سہولت پیدا ہوگی۔

دوارکا ایکسپریس وے کے، 10 اعشاریہ ایک کلو میٹر طویل دلّی سیکشن کو 5 ہزار 300 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ اِس سیکشن سے، یَشو بھومی، DMRC کی بلو اور اورینج لائنوں، آئندہ بِجواسن ریلوے اسٹیشن اور دوارکا کلسٹر بس ڈِپو تک، کثیر رخی کنیکٹی وِٹی فراہم ہوگی۔

UER-II کا، علی پور سے Dichaon Kalan تک کا راستہ، جس میں بہادر گڑھ اور سونی پت تک کے نئے راستے بھی شامل ہیں، تقریباً 5 ہزار 580کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ اِس سے دلّی کے اندرونی اور باہری رِنگ روڈ پر اور مُکربا چوک، دھولا کنواں اور قومی شاہراہ نمبر 9 جیسے بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر گاڑیوں کی آمدورفت میں سہولت پیدا ہوگی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم نے قومی راجدھانی خطّے میں بنیادی ڈھانچے کو اور زیادہ فروغ دے کر شہریوں کی زندگی میں مزید آسانی لانے کے حکومت کے عزم کو دوہرایا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔