وزیر اعظم نریندر مودی، جدّہ میں سعودی عرب کے ولیعہد شہزادے اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے ساتھ کلیدی شراکت داری سے متعلق کونسل کی دوسری میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی، سعودی عریب کے دو روزہ سرکاری دورے پر آج جدّہ پہنچے ہیں۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے اِس دورے سے بھارت اور سعودی عرب کے درمیان دوستی مستحکم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج اور کل مختلف پروگراموں میں شرکت کے منتظر ہیں۔سعودی عرب کے ولیعہد شہزادے اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی دعوت پر جناب مودی کا یہ تیسرا دورہ ہے اور اِس سے دونوں ملکوں کے درمیان مستحکم کلیدی شراکت داری کی عکاسی ہوتی ہے۔
Site Admin | April 22, 2025 9:37 PM
وزیر اعظم نریندر مودی، جدّہ میں سعودی عرب کے ولیعہد شہزادے اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے ساتھ کلیدی شراکت داری سے متعلق کونسل کی دوسری میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کر رہے ہیں
