چین کے شہر Tianjin میں SCO چوٹی کانفرنس کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے مالدیپ، تاجکستان، قزاخستان، بیلاروس کے صدور اور مصر اور نیپال کے وزراء اعظم سمیت عالمی لیڈروں کے ساتھ ملاقات کی۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں جناب مودی نے اِن لیڈروں کے ساتھ ملاقات پر اظہارِ مسرت کیا۔ قزاخستان کے صدر Kassym-Jomart K Tokayev کے ساتھ اپنی میٹنگ میں، وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت اور قزاخستان، توانائی، سکیورٹی، صحت دیکھ بھال اور فارما سمیت بہت سے کلیدی شعبوں میں قریبی طور پر کام کر رہے ہیں۔ قزاخستان کے صدر کے ساتھ اپنی بات چیت کے بارے میں مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جناب مودی نے یہ اجاگر کیا کہ بھارت کے تجارت اور ثقافتی روابط میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ کہ ایک بہت اچھی علامت ہے۔
مالدیپ کے صدر محمد Muizzu سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے واضح کیا کہ مالدیپ کے ساتھ بھارت کا ترقیاتی تعاون دونوں ملکوںکے عوام کیلئے وسیع طور پر مفید ہے۔ اِسی دوران نیپال کے وزیر اعظم کے پی اولی کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران انھوں نے کہا کہ نیپال کے ساتھ بھارت کے تعلقات بہت خصوصی اور بہت گہرے ہیں۔